Aaj Logo

شائع 17 مئ 2024 10:37pm

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی پاکستان آمد متوقع، پرفارم بھی کریں گے

پاکستانی کرکٹ شائقین کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی بالخصوص ویرات کوہلی پاکستان آکر یہاں کے میدانوں میں پرفارمنس دیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے یہ خوشخبری پاکستانی کوہِ پیما شہروز کاشف سے بات کرتے ہوئے سنائی۔

ویرات کوہلی نے مداحوں کے اصرار پر پاکستان آنے کی حامی بھر لی ہے ۔ شہروز کاشف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کامیاب ترین بیٹر ویرات کوہلی سے ہونے والی گفتگو مداحوں کے ساتھ شئیر کی جس میں سابق بھارتی کپتان نے شہروز سے کہا کہ اب چونکہ تمام ٹیمیں پاکستان کا دورہ کررہی ہیں تو امید ہے کہ ہم بھی جلد وہاں آئیں گے، جس پر شہروز نے انہیں کہا بالکل میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

واضح رہے 2025 میں چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں منعقد ہے اور ویرات کوہلی کے پیغام کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اب بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے بتایا کہ نیپال میں ان کی ملاقات ایک بھارتی مداح سے ہوئی جن کے انڈین کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے روابط ہیں جس پر میں نے ان سے ویرات کوہلی سے بات کرنے کی درخواست کی۔ بعد ازاں انہوں نے میری ویرات کوہلی سے بات کروائی۔

علاوہ ازیں پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ اور دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

Read Comments