پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا اور انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچایا جائے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق امور کا جائزہ کیا گیا۔
اجلاس میں مریم نواز نے لاہور کے حوالے سے پبلک ٹرانسپورٹ کا 5 سالہ پلان طلب کرتے ہوئے شہر میں پرپل اور بلیو لائن ٹرین کے لیے بہترین انٹرنیشنل کنسلٹنٹ سے رجوع کی ہدایت کی۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو صوبے بھر میں 630 ایکو فرینڈلی بسوں سے متعلق بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ لاہور کے لیے 200 ایکو فرینڈلی ڈیزل ہائبرڈ بسیں لائی جا رہی ہے، شہر میں 100 الیکٹرک بسیں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چلائی جائیں گی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملتان کے لیے 100، راولپنڈی 78، بہاولپور 42 اور فیصل آباد کے لیے 110 ایکو فرینڈلی بسیں لائی جارہی ہے۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے طلبہ کے لیے بائیکس پروجیکٹ پر بھی بریفنگ دی کہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو بائیکس کی ای بیلٹنگ کے بعد اسکروٹنگ شروع کر دی گئی۔
اس موقع پر اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام اضلاع میں انتظامیہ کو کرایوں میں کمی پر عمل کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچایا جائے۔
لاہور کے 50 علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کر دیا ہے، مریم نواز
مریم نواز نے مزید کہا کہ کرایے اشیائے خورد و نوش سمیت تمام دیگر اشیا کے نرخ پر اثر انداز ہوتے ہیں، ٹرانسپورٹ کرایے کم کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔