Aaj Logo

شائع 17 مئ 2024 07:38pm

نان فائلرز کی سمز بند کرنے کیلئے ایف بی آر کا جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر ایف بی آر، پی ٹی اے اور ٹیلی کمپنیوں کے نمائندگان پر مشتمل جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کی سمز بند کرنے کے لیے 18 رکنی جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا۔

عدالت نے حکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک کرنے سے روک دیا

نان فائلرز کی سمز بند کرنے کے لیے تشکیل دیے گئے جوائنٹ ورکنگ گروپ میں ایف بی آر، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، موبائل فون کمپنیوں جاز، یوفون، ٹیلی نار کے نمائندے شامل ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ورکنگ گروپ نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے حوالے سے معاملہ دیکھے گا، ورکنگ گروپ جاری انکم ٹیکس جنرل آرڈر پر عملدر آمد کو یقینی بنائے گا، گروپ نان فائلرز کی سمز بند کرنے میں حائل رکاوٹیں دور کرے گا۔

وزیر داخلہ کا زائد المعیاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

ایف بی آر کی جانب سے جوائنٹ ورکنگ گروپ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

Read Comments