Aaj Logo

شائع 17 مئ 2024 04:06pm

موٹرسائیکل کی رقم نہ دینے پر اہلیہ نے شوہر کو ہی قتل کر دیا

بھارت میں خاتون اور بیٹے نے موٹر سائیکل کے پیسے نہ دینے پر شہری کو ہی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے، واقعے پر پولیس نے خاتون اور بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارت جہاں آج کل مصالحوں کے حوالے سے عالمی پابندیوں کی زد میں ہے، وہیں خود بھارت میں بھی ایسی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں، جن کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔

ریاست تریپورہ کے علاقے دامدامیا میں پولیس نے 43 سالہ ہری بول بسواس کے قتل کے الزام میں خاتون اور اس کے بچے کو گرفتار کیا ہے۔

لیفونگا پولیس کے مطابق کے پڑوسیوں کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ 43 سالہ شخص کی خون میں لت پت لاش گھر کے بیک یارڈ میں پڑی ہے۔

جبکہ لیفونگا پولیس اسٹیشن کے انچارج ساہدیب داس کی سربراہی میں پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا، جس میں فارنزک، فنگر پرنٹ اور کینین یونٹ کے اہلکار بھی شامل تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول کے بھائی دلیپ بسواس کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے، کہ مقتول کی اہلیہ الپونا بسواس اور بیٹے ثمن بسواس نے بھائی کو قتل کیا ہے۔

الزام عائد کرتے ہوئے دلیپ نے بتایا کہ فیملی کے درمیان حالات اسی وقت سے خراب تھے جب سے الپونا الگ رہنے کے بعد واپس گھر آئی تھیں۔

دوسری جانب پڑوسی کی جانب سے دعوے میں کہنا تھا کہ گزشتہ رات میاں بیوی کے درمیان ثمن کی موٹر سائیکل کی انسٹالمنٹ کو لے کر جھگڑا ہو رہا تھا، جو کہ پرتشدد ہو گیا۔

جبکہ لیفونگا پولیس کی جانب سے بتانا تھا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے باڈی کو ریکور کر لیا گیا ہے۔

جبکہ دونوں بیوی اور بیٹے واقعے کے بعد سے فرار تھے، جنہیں ضلع سپاہی جالا کے علاقے بشالگڑھ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Read Comments