Aaj Logo

شائع 17 مئ 2024 10:00am

ٹرمپ کا دوبارہ انتخاب کیا کیا لے ڈوبے گا؟

امریکا میں انتخابی مہم زور پکڑتی جارہی ہے۔ ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز ایک دوسرے پر کیچڑ اُچھالنے کا کوئی موقع ضائع کرنے کے مُوڈ میں نہیں۔

ڈیموکریٹس نے ری پبلکن امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے کی صورت میں ملک و قوم کو پہنچنے والے ممکنہ نقصانات سے خبردار کرنے کا عمل تیز کردیا ہے۔

وُڈ میکنزی کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ منتخب ہوئے تو ماحول دوست توانائی کے شعبے میں کی جانے والی ایک ہزار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری داؤ پر لگ جائے گی۔ اِس صورت میں کاربن ڈایوکسائیڈ کا اخراج (2050 تک کے) موجودہ ہدف سے ایک ارب میٹرک ٹن زیادہ ہوجائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ بارہا کہہ چکے ہیں کہ اگر وہ دوبارہ منتخب ہوئے تو صدر جو بائیڈن کی متعدد پالیسیوں کو یکسر ختم کردیں گے۔ ایسی صورت میں متعدد صوبوں میں سیکڑوں ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خطے میں پڑے جائے گی۔

اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ منتخب ہونے کی صورت میں امریکا کو ماحول کے تحفظ سے متعلق پیرس معاہدے سے الگ کرلیں۔

معروف تھنک ٹینک وُڈ میکنزی کے شعبے انرجی ٹرانزیشن ریسرچ کے ڈائریکٹر ڈویڈ براؤن کہتے ہیں کہ کم کاربن ڈایوکسائیڈ خارج کرنے والے منصوبوں میں قلیل المیعاد بنیاد پر سرمایہ کاری کی زیادہ ضرورت ہے تاکہ اہداف تیزی سے حاصل ہوسکیں۔

Read Comments