وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسکولوں کے اوقات تبدیل کردیے گئے۔
سیکرٹری ایجوکیشن کے مطابق آئندہ ہفتے خطے میں شدید گرمی کی لہر آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 20 مئی سے اسکول کے اوقات کار ساڑھے 7 بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔
سیکرٹری ایجوکیشن نے مزید بتایا کہ نئے اوقات موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز تک برقرار رہیں گے۔