ذاکر خان دی کپل شرما شو کی جگہ ٹی وی پر شاعری اور کامیڈی کا انوکھا امتزاج لانے کے لئے تیار ہیں۔
کپل شرما کم ٹی آر پی کی افواہوں کے درمیان او ٹی ٹی میں منتقل ہوئے ہیں ، جبکہ ذاکر کا مقصد اپنے تازگی بھرے مزاح اور شاعری سے ناظرین کو محظوظ کرنا ہے۔
یہ ہنسی کبھی نہ ہوگی کم، کپل شرما شو کی کاسٹ کی ویڈیو وائرل
کپل شرما نے 2024 میں ”دی گریٹ انڈین کپل شو“ کے ساتھ اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر قدم رکھا ، جس نے ٹی وی کامیڈی پروگرامنگ میں ایک اہم خلا چھوڑ دیاہے۔
اس خلا کو عارضی طور پر شو ”میڈنیس مچائیں گے۔ انڈیا کو ہنسائیں گے“ سے پر کیا گیا ہے، جس میں اداکارہ ہما قریشی مستقل مہمان کے طور پر نظر آئیں گی۔
تاہم ، شو ناظرین کی توجہ بڑھانے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر خان کے آنے والے شو میں شاعری اور کامیڈی کا ایک انوکھا امتزاج پیش کیا جائے گا۔
ذاکرخان، جو کہ اپنی شاعرانہ ذہانت اور طنز و مزاح کے لیے جانے جاتے ہیں اور اس نئے منصوبے کے ذریعے ٹیلی ویژن کے وسیع تر سامعین تک اپنی رسائی بڑھانا چاہتے ہیں۔
توقع ہے کہ اگست سے نشر ہونے والے اس شو میں بالی ووڈ کے مہمان بھی شامل ہوں گے، جو اس فارمیٹ کی یاد دلاتا ہے جس نے کپل شرما کے شو کو گھر گھر میں مشہور کر دیا تھا۔
ذاکر نے اس سے قبل 2017 میں ”دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج“ کے پانچویں سیزن میں سرپرست کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ مزید برآں ذاکر نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر کامیڈی نان فکشن شو ”فرضی مشاعرے“ کی کامیاب میزبانی کی ہے، جہاں انہوں نے مشہور مہمانوں کے ساتھ شاعری اور کامیڈی میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
وریں اثنا، کپل شرما کی او ٹی ٹی میں منتقلی کو اپنے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کم ٹی آر پی کی افواہوں کے باوجود ، ٹیم نے ان دعووں کو مسترد کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی ہے اور ایک متاثر کن آنے والی لائن اپ کا اعلان کیا ہے۔ مہمانوں میں ہیرا منڈی کی کاسٹ، امریکی گلوکار و نغمہ نگار ایڈ شیران اور بہت سے دیگر شامل ہیں۔
”میڈنیس مچائیں گے“ کو خاص طور پر فلم ساز کرن جوہر کی جانب سے اس کے متنازع مواد کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑاہے۔
ذاکر خان کے نئے شو کی جگہ لینے کے ساتھ، مزاح اور شاعری کے ایک تازہ امتزاج کے لئے توقعات بہت زیادہ ہیں، جو ایک بار پھر ٹی وی ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا منتظر ہے۔
گو ذاکر کے شو کے لیے مہمانوں کی تعداد ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے، تاہم انڈین ٹیلی ویژن پر مزاحیہ صنف میں ایک انوکھا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔