190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوں گے۔
اڈیالہ جیل میں سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کریں گے۔
پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر ٹیم کے ہمراہ پیش ہوں گے۔ وکیل ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل و دیگر بھی عدالت پیش ہوں گے۔
کیس میں مجموعی طور پر 30 گواہان کے بیان قلمبند کیے گئے۔ آج مزید گواہان کے بیان پر قلمبند اور جرح کی جائے گی۔
گزشتہ سماعت سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملتوی کردی گئی تھی۔