Aaj Logo

شائع 16 مئ 2024 08:52pm

پیپلز پارٹی کو خیبرپختونخوا میں مزید مستحکم بنانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا کو مزید مستحکم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر صوبائی صدر نے گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔

صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچہ کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کا اجلاس 20 اور21 مئی کو گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ جس کے لئے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا نے مختلف اضلاع کے عہدیداران کے لئے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

اجلاس میں صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچہ کی زیر قیادت پارٹی کے امور کو معملات پر بحث ہوگی۔ مختلف ڈویژن کے اجلاسوں میں پی پی پی کے پی صوبائی کابینہ، سی ای سی ممبران، سابق صدور اور ڈویژن صدور شریک ہوں گے۔

Read Comments