پاکستان کے کم عمر ترین ولاگر محمد شیراز نے بہت ہی کم وقت میں یوٹیوب پر کامیابی حاصل کی مگر اب ان کے مداحوں کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔
ننھے ولاگر شیراز نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنا آخری ولاگ شئیر کیا ہے اور جس کے پیچھے کی کہانی بھی بتائی ہے۔
ولاگر شیراز نے 15 مئی کو اپنا ”آخری ولاگ“ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو جذباتی الوداع کیا۔
پریانکا کا اپنی بہن سے لاتعلقی کا اعلان
یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی 11 منٹ کی ویڈیو میں شیراز نے اپنے یوٹیوب چھوڑنے سے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد چاہتے ہیں کہ میں ولاگنگ کے بجائے اپنی تعلیم پر توجہ دوں۔
اپنی چھوٹی بہن مسکان کے ہمراہ محمد شیراز نے فالوورز سے کہا کہ میں آج سے ولاگ نہیں بناؤں گا، میرے ابو نے بولا ہے کہ آپ کچھ دن پڑھائی کرو اور ویڈیو نہیں بناؤ۔
شیراز نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے ولاگ بنانے کا بہت شوق ہے، اس لیے آج میرا آخری ولاگ ہے، میں کیا کروں۔
ہم جنس پرست خواتین عام عورتوں کے مقابلے جلدی کیوں مرتی ہیں؟ تحقیق میں ہوشربا انکشاف
ننھے ولاگر شیراز کا کہنا تھا کہ مجھے بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں وی لاگنگ نہ چھوڑوں لیکن ہمیں اپنے والدین کی بات ماننی چاہیے اس لیے جیسا وہ کہہ رہے ہیں میں ویسا ہی کروں گا۔
آخر میں شیراز نے اپنے ولاگ میں فینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی طرف سے مجھے بہت پیار ملا، انشااللہ میں جلدی واپس آنے کی کوشش کروں گا۔
خیال رہے محمد شیراز کو پاکستان کا سب سے کم عمر ترین ولاگر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کا تعلق سیاچن کے نواحی گاؤں غورسے سے ہے جہاں سے انہوں نے گاؤں کا خوبصورت منظر لوگوں کو دکھاتے ہوئے اپنی ایک پہچان قائم کی۔