بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی ڈیزائنر علی ذیشان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آدھی رات کو اٹھ کر رفع حاجت کے لیے جاتے ہوئے سر پر تاج، کوٹ اور زیور پہنتے ہیں۔
حال ہی میں علی ذیشان نے اداکار احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس میں خود پر ہونے والی تنقید پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا لائف اسٹائل ہے۔جو گھر میں بھی مختلف نہیں ہوتا ہے۔
وائرل ہونے والے اس ویڈیو کلپ میں علی ذیشان نے کہا کہ میں زندگی میں اگر کچھ کرنے کی ٹھان لیتا ہوں، تو پھرلوگوں کی پرواہ کیے بغیر اسے کر کے ہی دم لیتا ہوں۔
کراچی میں ہونے والے فیشن شو کا زکر کرتے ہوئے ڈیزائنر نے کہا کہ لاہور میں نام کمانے کے بعد جب میں کراچی میں فیشن شو کرنے آیا تو، کراچی فیشن انڈسٹری کے بڑے بڑے ناموں نے میری تذلیل کی۔ کراچی میں مجھے بہت بے عزت کیا گیا، جس پر میں دل شکستہ ہو کر رو پڑا تھا۔
علی ذیشان نے اپنے انوکھے انداز کا بھی انکشاف کیا کہ اگر انہیں آدھی رات کو واش روم جانا ہو تو وہ پہلے کچھ زیورات پہنتے ہیں اور پھر سر پر تاج اور کوٹ پہن کر سیلفی لیتے ہیں اور پھر بیت الخلاجاتے ہیں۔
ذیشان نے اس موقع پر اپنے بچپن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک غریب گھرانے میں آنکھ کھولی ہے اور ایک وقت ایسا بھی آیا، جب انہیں چاند رات کو چوڑیاں اور سینڈویچز بیچنا پڑے۔
یاد رہے کہ علی ذیشان کو سوشل میڈیا صارفین ان کے شوخ پہناوے کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔