Aaj Logo

شائع 16 مئ 2024 12:08pm

عالمی ثالثی عدالت میں مقدمہ ہارنے پر این ٹی ڈی سی پر بھاری جرمانہ

پاورڈویژن کی نااہلی کے باعث نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپچچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) عالمی ثالثی عدالت میں ایک اور مقدمہ ہارگئی، کورین کمپنی مقدمہ جیت گئی۔ عدالت نے این ٹی ڈی سی کو 69 کروڑ5لاکھ 68 ہزارروپے جرمانہ کردیا۔

کورین کمپنی نے آزاد کشمیر میں 147 میگا واٹ پن بجلی گھر منصوبہ 2017 میں 42 کروڑ ڈالر میں تعمیر کیا جس کیلئے این ٹی ڈی سی نے پن بجلی منصوبے کیلئے ٹرانسمیشن لائن نہ بچھائی۔

این ٹی ڈی سی کی خلاف ورزی پر کورین کمپنی نے عالمی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر کیا، عالمی ثالثی عدالت نے اسٹارہائیڈرو کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

عالمی ثالثی عدالت نے حکم دیا کہ مقدمے کے اخراجات کی مد 2 لاکھ 45 ہزار 688 پاؤنڈ بھی این ٹی ڈی سی ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ پن بجلی منصوبے کا ضامن عالمی بینک کا ذیلی ادارہ ہے۔

Read Comments