Aaj Logo

شائع 16 مئ 2024 11:53am

اسلام آباد میں نان اور روٹی کی نئی قیمتیں مقرر

اسلام آباد کے شہری علاقوں میں روٹی 18 اور نان 22 روپے جبکہ دیہی علاقوں میں روٹی 16 اور نان 20 روپے میں فروخت ہوگا، ضلع انتظامیہ کے نمائندے نے نئی قیمتوں سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں روٹی اور نان کی نئی متفقہ قیمتوں کے تعین کے بعد دائر درخواست واپس لے لی گئی۔ ضلعی انتظامیہ اور سرکاری وکیل نے نئی قیمتوں سے عدالت کو آگاہ کردیا۔

اسلام آباد کے شہری علاقوں میں روٹی کی قیمت 18 اور نان کی قیمت 22 روپے جبکہ دیہی علاقوں میں تنوروں پر روٹی 16 اور نان 20 روپے میں ملے گا۔

پشاور میں ایک مرتبہ پھر روٹی قیمت پر تنازع: نانبائی ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر کا فیصلہ مسترد کردیا

وکیل نانبائی ایسوسی ایشن نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر ہمارے ضلعی انتظامیہ سے مذاکرت ہوئے، مذاکرات میں نان روٹی کی نئی قیمتوں پر اتفاق ہوگیا ہے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ نئی متفقہ قیمتوں کا تعین ہونا خوش آئند ہے۔

عدالت نے نان بائی ایسوسی ایشن کے تمام گرفتار افراد کو فوری رہا کرنے اور نان بائی ایسوسی ایشن کے سیل کیے گئے تندور بھی ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

روٹی 15 روپے میں فروخت ہوگی، پنجاب حکومت نے متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کو رام کرلیا

عدالت نے متفقہ قیمتوں کے تعین کے بعد درخواست واپس لیے جانے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔

Read Comments