Aaj Logo

شائع 16 مئ 2024 11:35am

انتشار انگیز گفتگو کرنے کے کیس میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور

لاہور کی سیشن کورٹ نے سٹرک بلاک کرکے پریس کانفرنس کرنے اور انتشار انگیز گفتگو کرنے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفار نے 2 صفحات پر مشتمل عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور کی۔

لاہور کی عدالت نے فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی

عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ لاہور میں ٹریفک کسی اور وجہ سے جام ہوسکتا ہے، لاہور میں اکثر ٹریفک جام رہتا ہے، فواد چوہدری پرٹریفک جام کرنے کا الزام درست نہیں ہے۔

عدالت نے فیصلے میں مزید کہا کہ اس مقدمے میں عدالت شریک ملزم شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کنفرم کر چکی ہے۔

یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے فواد چوہدری کے خلاف سٹرک بلاک کر کے پریس کانفرنس کرنے اور انتشار انگیز گفتگو کرنے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Read Comments