Aaj Logo

شائع 16 مئ 2024 11:06am

عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک ضمانت کی درخواست پر 20 مئی کو دلائل طلب

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک ضمانت کی درخواست پر 20 مئی کو دلائل طلب کر لیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجھوکا نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف چوہدری اور سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں ایسے درخواست ضمانت کے فیصلے ہوئے ہیں جن میں ہماری ضمانتیں منظور ہوئی ہیں، ضمانت کی درخواستوں پر دلائل کے لیے تیار ہیں بانی پی ٹی آئی کی حاضری کا ایشو رہا ہے۔

جس پر جج محمد افضل مجھوکا نے کہا کہ حاضری سے استثنٰی دے کر بھی درخواست ضمانت کا فیصلہ دیا جا سکتا ہے۔

وکیل خالد یوسف چوہدری نے استدعا کی کہ وقت مقرر کردیں ہم دلائل دینا چاہتے ہیں اور ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ چاہتے ہیں۔

عمران خان لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بری

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشری بی بی کی ایک ضمانت کی درخواست پر 20 مئی کو دلائل طلب کر لیے۔

Read Comments