راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی 9 مئی کے 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز اصف نے علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، امین کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک اور سردار عبدالرازق پیش ہوئے۔
علی امین گنڈاپور کی جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 11 مقدمات میں ضمانت منظور
لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس : علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ
جج ملک اعجاز آصف نے فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مزید 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔
علی امین گنڈا پور کی ضمانت آرمی میوزیم اور حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے مقدمات میں منظور کی گئیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے راجہ بشارت، زرتاج گل، وحید محفوظ سمیت 10 کارکنوں کی ضمانت قبل ازوقت گرفتاری پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمات تھانہ سول لائنز اور نیو ٹاون میں درج ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز بھی راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) حملہ کیس سمیت 11 مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی۔