ترک صدر رجب طیب کی جانب سے رواں ماہ میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔
بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے حالیہ دورہ ترکیہ کے دوران ترک صدر کو پاکستان دورے کی دعوت دی تھی۔
خبر رساں ادارے نے وزارت تجارت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ متعلقہ وزارتوں نے دورے کے دوران زیر بحث آنے والے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت شروع کردی ہے۔
کم از کم نو معاہدے، بشمول سماجی اور ثقافتی مقاصد کے لیے فوجی اور سویلین اہلکاروں کے تبادلے کے پروٹوکول اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اور انرجی مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی جانب زیر التوا ہیں۔
ترک حکومت پاکستان میں کام کرنے والے اپنے تاجروں کو درپیش چیلنجز کو حل کرنے کے لیے امور بھی زیر بحث لائے گی۔