Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 مئ 2024 10:09am

راولپنڈی میں پولیس مقابلہ، 3 زخمی ملزمان گرفتار، ایک کروڑ روپے برآمد

راولپنڈی پولیس کے مطابق ڈھوک سیداں میں کار سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ، اس دوران 3 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے انھیں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے تاوان کی رقم وصول کرکے مغوی کو چھوڑا تھا اور پولیس سے آمنا سامنا ہوا، پولیس نے ڈھوک سیداں میں مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا، تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

اس حوالے سے پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان سے اغوا برائے تاوان کی مد میں لی گئی ایک کروڑ سے زائد رقم ، پسٹل اور زیر استعمال گاڑی برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت سرفراز ،سعید اور شہزاد کے نام سے ہوئی۔زخمی ملزمان کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچنگ جاری ہے۔

Read Comments