عوام کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا، جس کے بعد پیٹرول 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔
اس سلسلے میں وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کی کمی کی گئی۔
وفاقی وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 273 روہے 10 پیسے ہو گئی جبکہ فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 274 روپے 8 پیسے میں دستیاب ہوگا۔
اسی طرح مٹی کا تیل فی لیٹر 173 روپے 48 پیسے میں دستیاب ہو گا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 161روپے 17 پیسے مقرر کردی گئی۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ایک ماہ کے دوران مسلسل دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔
اس سے قبل یکم مئی کو وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے کمی کی تھی۔
یاد رہے کہ گندم، آٹے، گھی کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔