پاک فوج نے 400 کلومیٹر کی رینج کے حامل فتح II گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے، اس تجربے کا مقصد راکٹ سسٹم کے لانچ اور دیگر امور کا جائزہ لینا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے 400 کلومیٹر کی رینج کے حامل فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا، اس تجربے کا مقصد راکٹ سسٹم کے لانچ اور دیگر امور کا جائزہ لینا تھا، جدید ترین نیوی گیشن سسٹم، منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس، فتح II انتہائی کامیابی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
الفتح II کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ مختلف اہداف کا مؤثر طریقے سے مقابلہ جا سکے، راکٹ سسٹم پاکستانی فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی جنرل اسٹاف پاک فوج، تینوں سروسز کے سینئر افسران، سائنس دانوں اور انجینئرز نے کامیاب تجربے مشاہدہ کیا۔
صدر، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی سٹاف اور تمام سروسز چیفس نے اس شاندار کامیابی پر حصہ لینے والے فوجیوں اور سائنس دانوں کو مبارکباد دی۔