Aaj Logo

شائع 15 مئ 2024 01:22pm

سابق اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کا اپنے ناقدین کو کرارا جواب

سابق اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار نے حالیہ دنوں ایک ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی جہاں وہ اپنے منفرد لباس کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئے ساتھ ہی انہیں ان کے فیشن سینس کی وجہ سے خاصی تنقید کا سامنا ہے۔ اب ہاظم بنگوار نے اپنے ناقدین کو کرارا جواب دیا ہے۔

ہاظم بنگوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے سرکاری عہدے کا احترام کریں۔ اسی طرح کے دیگر تنقید پیغامات کے بعد انہوں نے انسٹا گرام پر کہا کہ ’میں اپنے پیشہ ورانہ امور کی ذمہ داریوں سے اچھی طرح واقف ہوں اور پوری ایمانداری سے فرائض ادا کررہا ہوں۔

انہوں نے ’لوگوں‘ کو مخاطب کرکے کہا کہ کیوں بھول چکے ہیں کہ میں ایک انسان بھی ہوں اور اپنی زندگی مرضی کے مطابق گزارنے کا حق ہے’۔

ہاظم بنگوارنے ’افسر شاہی‘ سے متعلق کہا کہ میں اپنی پرتعیش زندگی چھوڑ کر عوامی خدمت کیلیے افسرشاہی کا حصہ بنا اور اب اس کی قیمت ادا کررہا ہوں، ہر گزرے روز مجھے میرے لباس اور انداز گفتگو پر ٹرولنگ اور نامناسب رویوں کا سامنا رہتا ہے۔

Read Comments