Aaj Logo

شائع 15 مئ 2024 11:54am

فرانس کی سڑک پر فلمی سین حقیقت کا روپ دھار گیا، وین پر حملہ کرکے قیدی کو آزاد کرالیا، ویڈیو وائرل

فرانس میں مسلح افراد نے دن دیہاڑے قیدی وین پر حملہ کرکے قیدی کو آزاد کرالیا۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، واقعہ نارمنڈی کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب قیدی کو جیل سے عدالت لایا جارہا تھا۔

نقاب پوش حملہ آوروں نے اپنی گاڑی پولیس ٹرک سے ٹکرائی اور کار سے باہر نکلے اور ٹرک کو چاروں طرف سے گھیر کر فائرنگ شروع کردی۔

ملزمان دومنٹ تک مسلسل فائرنگ کرتے رہے اس دوران ایک حملہ آور نے وین کا دروازہ کھولا اور قیدی کو باہر نکال لیا اور فرار ہوگئے۔

Read Comments