Aaj Logo

شائع 15 مئ 2024 09:39am

عمران خان کو 9 ماہ بعد ویڈیو لنک کے ذریعے عوام کے سامنے آنے کا موقعہ آج ملے گا

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو قومی احتساب ارڈیننس (این اے او) 2000 میں ترمیم کے سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے دوران 9 ماہ بعد ویڈیو لنک کے ذریعے عوام کے سامنے پیش ہونے کا پہلا موقع مل گیا ہے۔

مقامی اخبار کے مطابق اس حوالے سے قیاس کیا جارہا ہے عمران خان ایک مرتبہ پھر سیاسی مخالفین کے خلاف ’کرپشن‘ سے معتلق اپنے بیانیہ پرزور انداز میں پیش کریں گے اور مقتدر حلقوں یا فوجی اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت پر طویل گفتگو کریں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نیب سے متعلق اپنے ریمارکس میں واضح کرچکا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

عمران خان کی جانب سے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا حصہ بننے سے قبل پی ٹی آئی قیادت ان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاے کرے گی اور اس حوالے سے حمکت عملی تیار کرے گی۔ اس ضمن میں واضح رہے کہ یہ پہلا موقعہ ہوگا جس میں وہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ کے سامنے پیش ہوں گے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر ہوا تھا، تاہم موجودہ حکومت نے ریفرنس کو کمزور اور بے بنیاد وجوہات پر مبنی قرار دے کر اس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دیا تھا۔

اس تناظر میں یہ بات زیر گردش ہے اور کسی حد تسلیم کی جاتی ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور پی ٹی آئی کے درمیان صدارتی ریفرنس دائر ہونے کے بعد سے تعلقات میں سرد مہری ہے۔

Read Comments