Aaj Logo

شائع 15 مئ 2024 09:30am

سرگودھا کے نواح میں دھماکا، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

سرگودھا کے نواحی علاقے میں دھماکے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہلاکتیں ملبے میں دبنے کے باعث ہوئیں۔

چار افراد اب تک ملبے میں دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

آج نیوز کے نمائندے کے مطابق دھماکا سرگودھا کے ایک نواحی علاقے میں واقع مکان میں ہوا۔ دھماکے کا سبب فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا۔ دھماکے کے فوراً بعد امدادی کارروائی میں اہلِ علاقہ نے بھی حصہ لیا۔

Read Comments