Aaj Logo

شائع 15 مئ 2024 12:27am

فیکٹ چیک : کراچی کے سمندر کی لہروں میں پُر اسرار نیلی روشنی کا معمہ حل

کراچی کےسمندر میں نیلی روشنی نے شہریوں کواس وقت مبتلہ کر دیا جب ایک ویڈیو میں دیکھا گیاکہ نیلی اور چمکتی روشی لہروں کے ساتھ ٹکراتے ہوئے غائب ہو جا رہی ہے ، تاہم اب اسکی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف (پاکستان) کے تیکنیکی مشیر محمد معظم خان کے مطابق یہ پر اسرار روشنی ناکٹیلوکاسائنٹی لونس نامی جاندار کے ہیں جو نیلی روشنی کا سبب بن رہاہے، اسے سی فائر یا سی ٹوئینکل بھی کہتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سمندر میں ایک کیمیائی عمل ہے جس میں حجم میں انتہائی چھوٹے جاندار روشنی خارج کرتے ہیں۔ لہروں کے اس انداز و عمل کو بایولومینیسینس کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی فرد ان چمکتی لہروں میں ہاتھ ڈالیں تو اس کے ہاتھ بھی کچھ دیر یہ جاندار چمکتے رہتے ہیں۔پاکستان میں تین سے چار ماہ بعد اس کے بلومز پیدا ہوجاتے ہیں، یہ جاندار رائی کے دانے سے بھی چھوٹا ہے، سمندر میں اس کی موجودگی سمندر کی زرخیزی کی علامت ہے۔

Read Comments