رحیم یارخان کے نواحی علاقہ بستی ڈاہراں میں فراڈ کی انوکھی واردات تین دلہے سکھر سے بارات لیکر آئے تو دلہنیں غائب تھیں اور گھروں کو تالے لگے ہوئے تھے ۔
سکھر کے علاقہ صالح پٹ سے آئے تین د لہے تمام رسومات کے بعد بارات لیکر رحیم یارخان کے نواحی علاقے بستی ڈاہراں کوٹلہ مائی پہنچے تو د لہنوں کے گھروں کو تالے لگے ہوئے تھے۔
دلہے اور باراتی حیران پریشان ہوگئے،دولہا کے والد کا کہنا تھا کہ اسلم نامی شخص نے رشتہ کروانے کے عوض پانچ لاکھ وصول کئے اور ہمیں بارات لیکر آنے کا کہا یہاں آئے ہیں تو اسلم نامی شخص غائب ہے اور گھر کو تالے لگے ہیں۔
عمان میں دلہے کو دلہن والا دوپٹہ کیوں اڑایا جاتا ہے؟
متاثرہ د لہوں کا کہنا تھا کہ دلہنیں لیکر نہ گئے تو ہماری جگ ہنسائی ہوگی متاثرہ د لہوں نے ڈی پی او رحیم یار خان سے فراڈیہ گروہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔