’پروگرام تو وڑ گیا‘ سے مشہور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وکیل شیر افضل مروت نے اپنی ایک بری عادت چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
انہوں نے یہ اعلان مشہور میزبان تابش ہاشمی کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں کیا۔
تابش ہاشمی کے پروگرام کے ایک دلچسپ سیگمنٹ میں پی ٹی آئی رہنما سے شو میں آئے نوجوان نے سوال کیا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
شیر افضل مروت سعودی عرب سے متعلق سوال پوچھنے پر کیوں غصے میں آگئے؟
وائرل ویڈیو میں نوجوان کا شیر افضل مروت سے سوال تھا کہ سر آپ اتنی زیادہ سگریٹ نوشی کیوں کرتے ہیں؟ آپ کو سگریٹ پیتا دیکھ کر ہمیں تکلیف ہوتی ہے۔
اس سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میں غلط کر رہا ہوں اور میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں 15 دن کے اندر سگریٹ نوشی چھوڑ دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی مجھ سے سگریٹ نوشی چھوڑنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیر افضل مروت کے اس فیصلے کی تعریف کی جارہی ہے۔