Aaj Logo

شائع 14 مئ 2024 07:42pm

بنگلادیشی پائلٹ کو ’ٹاپ گن‘ والا کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا، طیارہ تباہ، جان بھی گئی

بنگلہ دیش میں دو پائلٹ ہالی ووڈ فلم ”ٹاپ گن“ کا مشہور ہوئی کرتب دکھاتے ہوئے اپنا جہاز تباہ کروا بیٹھے۔ اس دوران محمد عاصم جواد نامی ایک 32 سالہ پائلٹ مارا گیا اور ایک زخمی ہوا۔

سرویلنس کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 9 مئی کو بنگلہ دیش کے چٹاگرام میں ایک جنگی طیارہ الٹا اڑتا ہوا نیچے آیا اور اچانک سیدھا ہو کر رن وے سے تین بار ٹکرا کر دوبارہ فضا میں اچھلا۔

ویڈیو می دیکھا جاسکتا ہے روسی ساختہ طیارہ رن وے سے ٹکرا کر جب اٹھا تو اس میں سے دھواں اور چنگاریاں نکل رہی تھیں، طیارے کے پچھلے حصے میں بھی آگ بھڑک اٹھی تھی۔

حادثے کے فوراً بعد بنگلہ دیشی فضائیہ کا پائلٹ عاصم جواد اور ان کا ساتھی ونگ کمانڈر سوہان حسن خان طیارے سے ایجیکٹ کر گئے۔

مبینہ طور پر دونوں پائلٹ دریائے کرنافولی میں اترے اور انہیں فضائیہ اور بحریہ کے اہلکاروں اور مقامی ماہی گیروں نے زندہ بچا لیا، لیکن عاصم جواد بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ سوہان حسن خان کی حالت تشویش ناک ہے۔

بعد ازاں طیارے کو بھی پانی سے نکال لیا گیا۔

’چلتی پھرتی لاش‘ جو غزہ جنگ میں اسرائیلی ناکامی کی وجہ بن رہی ہے

بنگا دیشی فضائیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تربیتی طیارہ مکینیکل خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔

پائلٹس حادثے کے بعد طیارے کو ہوائی اڈے کے قریب گنجان آباد علاقے سے دور کم آبادی والے علاقے میں لے گئے تھے۔ تاہم واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے لگتا ہے کہ حادثہ انتہائی خطرناک اسٹنٹ کے باعث پیش آیا۔

فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ دو پائلٹس نے دباؤ میں غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی۔

Read Comments