Aaj Logo

شائع 14 مئ 2024 05:11pm

’قانونی اصلاحات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں‘، وزیر قانون کی امریکی سفیر سے ملاقات

وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی ہے،جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

وزیر قانون نے امریکی سفیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی اصلاحات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر قانون کے مطابق ٹیکس اصلاحات سے ملک کی معیشت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ملاقات میں متبادل تنازعات کے حل کے نظام اور آٹومیشن سسٹم سمیت متعارف اصلاحات پر گفتگو کی گئی۔

وزیرقانون اور امریکی سفیر نے پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

Read Comments