Aaj Logo

شائع 14 مئ 2024 03:50pm

پولیس اہلکار نے ایمانداری کی مثال قائم کردی، جاں بحق خاتون کے ورثا کو ڈھونڈ کر رقم حوالے

صفدرآباد میں پولیس اہلکار نےایمانداری کی مثال قائم کردی۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والی خاتون کے اہل خانہ کو ڈھونڈ کر چارلاکھ روپےنقدی حوالے کر دیئے۔

صفدرآبادکےعلاقےخانقاہ ڈوگراں میں گزشتہ دنوں وین کا ٹائر پھٹنے اورڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں تھیں۔

ان میں ایک شمائلہ نامی خاتون بھی موقع پرجاں بحق ہوگئی تھی۔ اطلاع ملی تو اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد سرور نے موقع پر جاکرقانونی کارروائی شروع کی تو دیگر سامان کے علاوہ موقع سے چارلاکھ روپے نقدی بھی ملے جو اہلکار نے اپنی تحویل میں لےلیے۔

تفتیش کرنے پر علم ہوا کہ رقم موقع پر جاں بحق ہونے والی شمائلہ خاتون کی ہے۔ پولیس اہلکار محمد سرور نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے ورثا کو بلا کر ساری رقم ان کے حوالے کردی۔

شہریوں نے پولیس کے اس کردار کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Read Comments