Aaj Logo

شائع 14 مئ 2024 03:41pm

دانتوں میں ان علامات کو دیکھتے ہی ڈاکٹر کے پاس دوڑیں

دانتوں کے درد کو معمولی نہ سمجھیں ، یہ کئی بیماریوں کو دعوت دیتا ہے ، اس لیے اگر آپ اپنے دانتوں میں ان علامات کو دیکھیں تو فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

صحتمند دانت ہماری صحت کے لیے بہت اہم ہیں۔ بعض اوقات دانتوں اور منہ کے ساتھ کچھ مسائل چند سیریس بیماریوں کا باعث ہو سکتے ہیں۔

مسوڑھوں میں سوجن

اگر آپ کے مسوڑھوں سے روزانہ خون نکلتا ہو، تو یہ مسوڑھوں کی سوزش کی نشانی ہوسکتی ہے۔

منہ کا السر

بار بار منہ کا السر ہو جانا،HIV، منہ کے کینسر کی علامت ہو سکتی ہے۔

دانتوں کی پیلاہٹ

دانتوں کا بہت زیادہ پیلا ہونا، جگر کے مسائل کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

درد ہونا

دانتوں میں شدید درد ہونا کیویٹی یا انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے۔

سوجن

منہ میں سوجن کا ہونا الرجی یا انفیکشن کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

بدبودار سانس

بدبو دار سانس خراب اورل ہائیجن، مسوڑھوں کی بیماریوں یا ہاضمے کے مسائل کے باعث ہو سکتا ہے۔

جبڑوں میں درد

جبڑوں کا درد آرتھریٹیس یا تناو کے باعث ہو سکتا ہے۔

Read Comments