Aaj Logo

شائع 14 مئ 2024 03:15pm

آزاد کشمیر میں احتجاج کے بعد 23 ارب روپے کے پیکج میں کون سی چیز کتنی سستی ہوئی ہے؟

آزاد کشمیر کے لئےحکومت پاکستان کی جانب سے 23 ارب سے زائد تاریخی پیکج کا اعلان کردیا گیا۔

حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر نےعوامی مطالبات تسلیم کرتےہوئے بجلی اور آٹا سستا کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا،ریلیف پیکج کےبعد 40 کلو گرام آٹے کے موجودہ نرخ 3100 میں 1100 کی کمی کردی گئی۔

آزادکشمیرمیں 20 کلو گرام آٹا اب ایک ہزارروپےمیں جبکہ 40 کلو گرام آٹا 2 ہزار میں دستیاب ہوگا،دوسری جانب آزادجموں وکشمیرمحکمہ توانائی نے بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

آزاد کشمیر کیلئے وزیراعظم کا بڑا ریلیف، آٹا 50 روپے کلو اور بجلی فی یونٹ 3 روپے کردی گئی

گھریلو استعمال کی بجلی کے لئے 1 سے100 یونٹ تک بجلی کی قیمت 3 روپے فی کلو واٹ آور ہو گی،100سے 300 یونٹ تک 5 روپےجبکہ 300 سے زیادہ یونٹس کے استعمال پر 6 روپے فی یونٹ ہو گی۔

کمرشل استعمال پر 300 یونٹ کے استعمال پر بجلی کی فی یونٹ قیمت 10 روپے ہو گی جبکہ300 سے زائد یونٹس کے استعمال پر فی یونٹ بجلی کی قیمت 15 روپے ہو گی

اس کےساتھ ساتھ تیسرے مطالبے کے مطابق آزاد کشمیر میں اعلیٰ حکومتی شخصیات کا حاصل مراعات کا ازسرِ نوجائزہ لینےکے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

ان تاریخی اورمثبت اقدامات کےجواب میں عوامی ایکشن کمیٹی نے احتجاج ختم کر دیا ہے، تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ حکومت کی جانب سےتمام کےتمام مطالبات غیر معمولی طور پرتسلیم کر لیے گئے۔

آزاد کشمیر میں حکومتی پیکج ناکام: حالات ایک بار پھر کشیدہ، 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر یوم سیاہ، شٹر ڈاؤن

حکومت کی طرف سے عوام کے لیے اِس تاریخی ریلیف پیکیج نے ملک دشمن قوتوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیا۔

Read Comments