خیبر پختونخوا میں ٹھیکداروں نے ترقیاتی کام بند کر نے کی دھمکی دے دی۔ خیبرپختونخوا کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ملک ریاض نے اگر صوبائی حکومت ان کے 30 ارب کے بقایا جات کی ادائیگی سمیت دوسرے مطالبات پورا کرے، ٹھیکے اب بھی 10 اور 12 فیصد کمیشن دینے کے بغیر نہیں ملتے۔
ایسوسی ایشن کے صدر ملک ریاض نے حکومت کے سرپلس بجٹ پیش دینے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹھیکیداروں کے 30 ارب کے بقایا تو ادا کرلیں پھر بجٹ پیش کریں۔
ٹھیکداروں کے مطابق ای ٹینڈرنگ میں سب سے زیادہ کرپشن ہے کہتے ہیں کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ترقیاتی کام بند کرکے عدالت سے رجوع کرینگے۔