آج کل سوشل میڈیا پرلوگ کھیرے پر اپنی بلیوں کے غیر معمولی ری ایکشن کی ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔
ان ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ، جب بلی کھا رہی ہوتی ہے تو اس کے پیچھے چپکے سے کھیرا رکھنے سے وہ چونک کر حیران رہ جاتی ہیں، جس کی وجہ سے کچھ بلیاں خوف کے عالم میں ہوا میں چھلانگ لگادیتی ہیں۔
’میاؤں‘ کے کیا مطلب ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے بلّی کی زبان سیکھ لی
اس رجحان نے ”کھیرے سے ڈر جانے والی بلیاں“ کے نام سے ایک مخصوص ذیلی ریڈٹ کو جنم دیا ہے، جہاں صارفین نے اپنی بلیوں پر اس چال کو آزماتے ہوئے ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔
جانوروں کے رویے کی تصدیق شدہ ماہر جل گولڈمین نے نیشنل جیوگرافک کو بتایا کہ کھیرے بلیوں کے قدرتی رد عمل کا باعث بن رہے ہیں۔
انہوں نے بلیوں کے خوف زدہ رد عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا، “حیرت انگیز ردعمل کے ساتھ، ایک بلی اکثر جتنی جلدی ممکن ہو وہاں سے باہر نکلنے کی کوشش کرتی ہے اور پھر دور سے دوبارہ جائزہ لیتی ہے۔
تھنک لائیک اے کیٹ کے مصنف پام جانسن بینیٹ نے یہ بھی کہا کہ کھیرے کو اس جگہ کے قریب رکھنا جہاں بلیاں کھاتی ہیں، بلیوں کو مزید الجھن میں ڈال سکتا ہے، کیونکہ وہ اکثر ان علاقوں کو حفاظت اور سلامتی سے جوڑتی ہیں۔
گولڈ مین کا کہنا تھا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ بلیاں کھیرے کو سانپوں سے جوڑ سکتی ہیں جو مہلک شکاری ہو سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ،”اگر آپ کسی جانور کے تناؤ کا باعث بنتے ہیں تو یہ شاید اچھی بات نہیں ہے۔“