فیصل قریشی ایک ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکار ہیں، جو ہٹ پاکستانی ڈراما سیریلز میں اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔
بطور چائلڈ اسٹار اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے آج کے پسندیدہ ادا کارفیصل قریشی ہر طرح کے کردار بخوبی ادا کرنا جانتے ہیں، خواہ وہ کامیڈی ہو یا سنجیدہ اپنی بے ساختہ ادا کاری سے اس میں حقیقت کا ر نگ بھر دیتے ہیں۔
ان کے مقبول ترین ڈراموں میں بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ ”، ”قید تنہائی“، میری ذات ذرہ بے نشان“، ”میں عبدالقادر ہوں“، اور ”فتور“ شامل ہیں۔
فیصل قریشی کو ان کے حالیہ ہٹ ڈراما سیریل ”خئی“ کے لئے بے حد سراہا گیا ہے۔ مداحوں نے چنار خان کے کردار میں ان کی اداکاری کو پسند کیا۔
ابرار الحق اپنے ماضی پر شرمندہ، لائیو شو میں معافی مانگ لی
حال ہی میں فیصل قریشی ندا یاسر، دانش نواز اور یاسر نواز کے شو میں نظر آئے۔ شو میں انہوں نے اپنے پسندیدہ پاکستانی اداکاروں کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنا بہت پسند ہے۔
خاتون ساتھی اداکاراوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ، مجھے زارا نور عباس کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آیا، حالانکہ انہوں نے وہ ڈرامہ سیریل نہیں کیا، کیونکہ مدیحہ ٹیم میں شامل ہوئی تھیں، لیکن میں نے ان کی اداکاری دیکھی اور وہ حیرت انگیز تھیں۔
مدیحہ بھی بہت اچھی ہے۔ اوشنا شاہ حیرت انگیز ہیں، میں نے اوشنا شاہ کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ وہ ذہین ہے۔ اقرا عزیز غیر معمولی ہیں۔ سجل بہت عمدہ ہے۔ فریال محمود بھی بہت اچھی ہیں۔
اپنے ڈراموں کی تعداد کے بارے میں بات کرتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ وہ اب تک سو سے زیادہ کردار ادا کر چکے ہیں۔