Aaj Logo

شائع 13 مئ 2024 11:10pm

کاغان ناران شاہراہ کو 32 گھنٹے بعد کھول دیا گیا

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سیاحتی مقام کاغان ناران شاہراہ کو 32 گھنٹے بعد کھول دیا گیا۔

مانسہرہ میں مشہور سیاحتی مقام ناران کو جانے والی شاہراہ کاغان کو 32 گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال کردیا گیا۔

شاہراہ کاغان گھنول کے مقام پر بھاری پتھر اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اتوار کی صبح 5 بجے بند پوگئی تھی جسے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بھاری مشینری کے ذریعے بلاسٹک کرکے پتھر توڑنے کے بعد پر قسم کی ٹریفک کے لیے یکطرفہ طور پر بحال کیا۔

مزید لینڈ سلائیڈنگ کل ہٹا دی جائے گی، اس موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جی ایم اور ڈائریکٹر سمیت عملہ کے تمام اہلکار ضلعی و تحصیل انتظامیہ بھی موجود تھی۔

Read Comments