Aaj Logo

شائع 13 مئ 2024 10:31pm

شیر افضل مروت سعودی عرب سے متعلق سوال پوچھنے پر کیوں غصے میں آگئے؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت سعودی عرب سے متعلق اپنے ایک بیان پر سوال پوچھنے پر غصہ ہوگئے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے وہ ایک بات واضح کردینا چاہتے ہیں کہ وہ ان کے پاس اس وقت ہی جائیں گے جب وہ انہیں بلائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میرا لیڈر جب بھی مجھے یاد کرے گا میں اس کے پاس جاؤں گا‘۔

جب شیر افضل مروت سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سعودی عرب کے حوالے سے اپنے بیان پر قائم ہیں تو انہوں نے خفگی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹر سے کہا کہ ’میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ مجھ سے وہ سوال نہ کریں‘۔

عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی، شیر افضل مروت

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ صحافیوں سے ملتے ہی شیر افضل مروت نے ایک بات واضح کردی تھی کہ ان سے پارٹی کے اندرونی اختلافات کے حوالے سے کوئی سوال نہ پوچھا جائے۔

اس پر ایک رپورٹر نے پوچھا کہ آپ نے حال ہی میں کون سی فلم دیکھی ہے اس پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے ’کرولوس عثمان‘ کی اقساط دیکھی ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس میں بھی ساری سیاست ہی سیاست ہے اور اسے دیکھ کر ان کے دماغ کے دریچے مزید کھل گئے ہیں۔

ایک اور رپورٹر نے پوچھا کہ نیٹ فلکس پر بھارتی فلم ہیرامنڈی آئی ہے اس کے بارے میں کیا خیال ہے تو انہوں نے کہا کہ وہ ایسی فلمیں نہیں دیکھتے۔

ایک اور سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ ’میں کبھی دکھ میں نہیں رہا بلکہ میں نے ہمیشہ دکھوں کی مٹی پلید کی ہے‘۔

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجود آپ نے بیانات دیے۔

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو میری وجہ سے پارٹی سے نکالا، خواجہ آصف

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کو میری وجہ سے پارٹی سے نکالا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ شیر افضل مروت کو آپ سے ملاقات کی وجہ سے نکالا گیا، جس کا جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جی بلکل وہ 5 منٹ مجھ سے یہاں آکر ملے، سلام دعا ہوئی، انہیں نکال دیا، اتنی تو آمریت ہے ان کی جماعت میں۔

خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ

خواجہ آصف نے کہا کہ لگتا تو یہی ہے اسمبلی ایسے ہی چلے گی، اسپیکر قومی اسمبلی متوازن طریقے سے ہاؤس نہیں چلا رہے۔

خطاب میں نامناسب الفاظ کے استعمال کے سوال پر ن لیگی رہنما وزیر دفاع نے صحافی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں بہت سے نامناسب الفاظ استعمال ہورہے ہیں، کیا اس پر کبھی احتجاج کیا؟

پارلیمینٹ میں فل فارم میں نظر آنے کے سوال پر مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ بڑی دیر ہوگئی تھی۔

Read Comments