کراچی میں سراور گردن کا کینسر تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے، سول اسپتال میں منعقدہ سیمینار میں ماہرین کا کہناتھا پان، چھالیہ، گٹکا اور نسوار سے لوگ موضی مرض میں مبتلا ہورہے ہیں۔
شہرقائد میں کینسرموت بانٹنے لگا، سول اسپتال کراچی میں منعقدہ سیمینارمیں ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی.
سیمینار میں ماہرین نے انکشاف کیا کہ سراورگردن کا کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی بڑی وجہ پان، چھالیہ، گٹکااور نسوارکا بے دریغ استعمال ہے.
ماہرین کے مطابق موذی مرض کے پھیلنے کی بڑی وجہ شعور کی کمی اورناواقفیت ہے، مریض کے منہ میں زہر ہوتاہے لیکن اسے احساس تک نہیں ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہناتھا ناک بہنے ، چبانے یا نگلنے میں پریشانی ہو گلے میں سوزش، گردن یا منہ میں درد ہو، منہ پر سفید یا سرخ نشان ہوں تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے، بروقت تشخیص سے مریض کی جان بچائی جاسکتی ہے۔