پشاور میں ن لیگ ایم پی اے ملک طارق نے آج نیوز کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ کچھ دنوں سے بھتیجوں کو بھتے کے لئے کالز آرہی ہیں، واٹس ایپ کالز افغانستان کے نمبر سے آرہی ہیں۔
ملک طارق اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھتہ مانگنے والے خود کو ٹی ٹی پی والے ظاہر کرتے ہیں بھتیجوں کو مسلسل بھتے کے لئے کالز کی جا رہی ہیں جس کے بارے میں میں پولیس کو آگاہ کردیا ہے۔
لیگی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ محنت مزدوری کا پیسہ ہے بھتہ خوروں کے لیے نہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔