بھارت میں انتخابات کا سیزن چل رہا ہے، اور دنیا بھر کے سیاستدانوں کی طرح بھارت میں بھی سیاستدان عوام سے مختلف وعدے کرتے نظر آرہے ہیں۔ انہیں میں بھارتی سیاسی جماعت ”کانگریس“ کے سربراہ راہول گاندھی بھی شامل ہیں جنہوں نے ملک سے سیکڑوں سال سے پنپتی آئی غربت کے خاتمے کا آسان حل بتا دیا ہے۔
راہول گاندھی نے الیکشن جیتنے سے قبل بھارتیوں کو غربت مٹانے کا فارمولا بتاتے ہوئے فی کس سالانہ ایک لاکھ روپیہ بانٹنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر ہماری پارٹی لوک سبھا انتخابات جیتتی ہے تو وہ ان کے بینک اکاؤنٹس میں ایک لاکھ روپے سالانہ جمع کرائیں گے۔
بھارت: بندر کی وجہ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے
ان کا کہنا تھا کہ یکم جولائی کو جب غریب خواتین اپنے بینک اکاؤنٹس چیک کریں گی، تو ان کے پاس 8 ہزار 500 روپے پہنچ جائیں گے اور یہ عمل ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ہوگا۔
راہول گاندھی کا یہ اعلان پاکستان میں جاری ”بینظیر انکم سپورٹ پروگرام“ سے ملتا جلتا لگتا ہے۔
نجر قتل کیس، کینیڈین پولیس نے چوتھا ملزم گرفتار کرلیا
راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس کے منشور کے مطابق پارٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو مہالکشمی اسکیم کے تحت ہر سال ایک لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگر آپ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، تو آپ کے پاس ہر سال 1 لاکھ روپے کھٹا کھٹ آتے رہیں گے اور ایک جھٹکے سے ہم بھارت سے غربت کا خاتمہ کردیں گے۔
تاہم وہیں راہول گاندھی نے بعد میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ غربت کو ایک ساتھ ختم کرنے کی تجویز نہیں دے رہے بلکہ وہ اس مقصد کے لیے کوشش جاری رکھیں گے۔