Aaj Logo

شائع 13 مئ 2024 06:29pm

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، روپے کی قدر گرنے لگی

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا ہےجس کے بعد ڈالر 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 35 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 279 روپے 52 پیسے کو ہو گیا ہے۔

Read Comments