توہم پرستی سے بھرے بھارت میں ناصرف دیوی دیوتاؤں کو بلکہ جانوروں تک کو پوجا جاتا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ جو چیز یا انسان پسند آجائے اسے ”بھگوان“ مان لیا جاتا ہے، اسی لیے بھارت میں کہیں آپ کو بالی ووڈ سپر اسٹار رجنی کانت کا مندر ملے گا تو کہیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوجا کرتے لوگ دکھائی دیں گے۔
اور بظاہر یہ سلسلہ رکتا نظر نہیں آرہا، کیونکہ اب سیاستدانوں، بالی ووڈ شخصیات اور دیگر کے ساتھ ساتھ کرکٹرز کے مندر بھی بنائے جانے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم اور چنئی سپر کنگز کے سابق کپتان مہیندرا سنگھ دھونی کے نام پر چنئی میں مندر بنائے جائیں گے.
امباتی رائیڈو کا کہنا ہے کہ دھونی کے لیے مندر بنایا جائے گا کیونکہ وہ چنئی ریاست کے بھگوان ہیں۔
آٹو گراف دیتے ہوئے معروف ٹینس کھلاڑی پر حملہ
عامر جمال نے کپتان بابر اعظم کی تجویز دل پر لے لی
شکیب الحسن کا سیلفی لینے والے مداح پر تشدد، فون بھی چھینے کی کوشش
یہ بات انہوں نے بھارتی چینل ”اسٹار اسپورٹس“ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔
امباتی رائیڈو نے دھونی کے شاندار کیرئیر کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ بھارت اور چنئی کے شائقین کے لیے خوشی لے کر آئے ہیں، وہ چنئی کے بھگوان ہیں اور مجھے امید ہے کہ چنئی میں آئندہ سالوں میں ایم ایس دھونی کے بھی مندر بنائے جائیں گے۔