Aaj Logo

شائع 13 مئ 2024 03:24pm

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کے لئے پابندی

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر تین دن کے لئے پابندی لگادی گئی۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کو جیل کے اطراف میں سرچنگ کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی جبکہ پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق 15 مئی کی رات 12 بجے تک رہے گا، انتظامیہ کو جیل کے اطراف میں سرچنگ کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

Read Comments