خیبرپختونخوا کے پراسیکیوٹرز نے تخواہوں میں اضافے، سیکیورٹی اور گاڑیوں کے لئے ہڑتال کا اعلان کردیا۔
پراسیکیوٹرز نے کہا کہ 14 اور 15 مئی کو عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ ہوگا، کل سےفوجداری مقدمات میں کوئی پیشی نہیں ہوگی جبکہ 2015 سے ہمارے مطالبات منظور نہیں کیے جارہے۔
پراسیکیوٹرز کے مطابق پی ایم ایس آفیسر کے طرز پر تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور گاڑیاں، سیکیورٹی، رہائش کا انتظام کیا جائے جبکہ پراسیکیوٹر جنرل آفس کا قیام یقینی بنایاجائے۔
کےپی پراسیکویشن آفیسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ 2 د ن کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں، مطالبات عدم منظوری پر لائحہ طے کرینگے، خواتین پراسیکیوٹرز کے لیے آفس اور واش روم تک نہیں ہیں۔