پی ٹی آئی کے رہنما پرویز الہی نے کہا ہے کہ مذاکرات ہی موجودہ سیاسی بحران سےنکلنے کا واحد راستہ ہیں اورصرف بااختیار مقتدرحلقوں سے مذاکرات ہی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں۔
اینٹی کرپشن عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی کفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی ذات کیلئے نہیں، ملک و قوم کیلئےمذاکرات پررضامند ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدرعارف علوی کی مذاکرات کی دعوت کامثبت جواب دیناچاہیے، موجودہ حالات میں مذاکرات سے انکار ملک و قوم کے ساتھ خیرخواہی نہیں ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ، پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کررہی ہے، ن لیگ کو پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ مذاکرات میں اپنی سیاسی موت نظر آتی ہے۔