Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 مئ 2024 01:48pm

گندم کی خریداری: ٹیکنالوجی کا استعمال کیوں نہیں کیا؟ ایم ڈی پاسکو اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل

وزیراعظم نے گندم خریداری عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال نہ کرنے اورغفلت برتنے پر پاسکوکے منیجنگ ڈائریکٹر اورجنرل مینیجر پروکیورمنٹ کومعطل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت گندم کی طلب ورسد اورخریداری کے پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا وزیراعظم نے شرکاء کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے غذائی تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہرممکن کوششیں کررہے۔

انہوں نے پاسکو کو چارلاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم شفاف طریقےسےخریدنے کی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کسان کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے گندم کی خریداری کے عمل کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیارنہ کرنے پر برہمی کا اظہارکیا موبائل فون ایپلی کیشن تیاری کی تاکید کرتےہوئے ہدایت کی کہ گندم کی خریداری کا عمل صاف اورشفاف بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔

وزیراعظم کی پاسکواسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پاسکو چار لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم کی شفاف اورمؤثر طریقے سے خریداری کرے معاشی تحفظ کیلئے اجناس کی انشورنس کویقینی بنایا جائے۔

Read Comments