گروچرن سنگھ کے والد نے بتایا کہ ان کی آخری بات چیت کے دوران اداکار نے ایک یا دو دن میں گھر واپس آنے اور سب کچھ شیئر کرنے کا وعدہ کیا تھا ، لیکن وہ تب سے لاپتہ ہیں۔
’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے اداکار گروچرن سنگھ گزشتہ 20 دنوں سے لاپتہ ہیں۔ اداکار کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے والد ہرگت سنگھ نے گھر چھوڑنے سے پہلے ان کی آخری بات چیت کو شیئرکیا۔
کیا گروچن سنگھ نے خود اپنی گمشدگی کا منصوبہ بنایا تھا
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے والد نے کہا کہ اگلے دن،اسے ممبئی جانا تھا۔ اس نے مجھ سے کہا، میں ایک یا دو دن میں واپس آجاؤں گا۔ اس کے بعد کچھ پتا نہیں چل رہا، ہمیں کوئی معلومات نہیں مل رہی ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا گروچرن مشکل میں ہیں تو ان کے والد نے کہا، پریشان تو وہ لگتا تھا لیکن اس نے ہمیں کبھی نہیں بتایا کہ اسے کیا پریشان کر رہا ہے۔
ہرگت سنگھ نے یہ بھی یاد کیا کہ، میں نے اس سے پوچھا کہ اگر کچھ غلط ہے تو مجھے بتائے۔ کوئی دقت ہے، کسی چیز کی تو ماں باپ سے نہیں چھپاتے۔ ہر کوئی تمہیں چھوڑ دے گا لیکن تمہارے والدین نہیں۔
تاہم، گروچرن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک یا دو دن میں واپس آنے کے بعد اپنے والد کو سب کچھ بتا دیں گے۔
یاد رہے کہ، 51 سالہ اداکار کو 22 اپریل کی شام کو دہلی سے ممبئی جانے والی پرواز میں سوار ہونا تھا لیکن وہ اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکے۔
پالم میں رہنے والے اس کے والد نے مقامی پولیس کو اس وقت اطلاع دی جب اس کا فون دستیاب نہیں تھا۔
بھارتی پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم کو اس موبائل فون سے اس کی لوکیشن کا پتہ لگانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
افسر نے بتایا کہ سنگھ کا موبائل فون 22 اپریل کی رات 9.22 بجے سے بند ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر اس کی آخری لوکیشن کا سراغ جنوب مغربی دہلی کے ڈبری میں لگایا گیا، جہاں وہ آئی جی آئی ہوائی اڈے کے قریب سے کرائے پر لیے گئے ایک رکشہ میں پہنچا تھا۔
پولیس افسر نے کہا کہ سنگھ کی مالی حالت ٹھیک نہیں ہے، کیونکہ اس پر کئی قرض اور واجبات ہیں۔
گروچرن سنگھ کے والد، رشتہ دار اور دوست ان کی صحت یابی کے لئے دعا کر رہے ہیں۔