عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کے کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیممصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق امکان ہے کہ 16 مئی سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں12 روپے 84 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے30 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔
مزیدپڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی ایک بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں جزوی استحکام ہے کیونکہ ایران اسرائیل میزائل حملے ختم ہونے اور بحیرہ احمر میں کشیدگی کم ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 6.32 ڈالرز فی بیرل کم ہوئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت اب 4.97 ڈالرز فی بیرل ہے۔
واضح رہے کہ اپریل کے اختتام پرآئندہ 15 روز کے لیے وزارت خزانہ کے نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔