وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اہم دورے پر چین روانہ ہوگئے ہیں، وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی اسحاق ڈار کے ہمراہ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کے ساتھ ہونے والے سالانہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
عارف علوی نے مذاکرات کو ہی ملکی مسائل کے حل کا راستہ قرار دے دیا
چین کے اس دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی سلامتی کی صورتِ حال اور کشمیر، افغانستان اور دہشتگردی جیسے امور پر مشاورت ہوگی۔
ڈائیلاگ میں بحیرۂ جنوبی چین پر بھی مشاورت ہوگی۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار چینی قیادت کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔