کراچی میں 16 سالہ گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئی، لڑکی کی لاش ڈیفنس خیابان بخاری میں ایک بنگلے سے ملی ہے۔
پولیس کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 6 خیابان بخاری کے بنگلے سے نوعمر لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے، لڑکی کی شناخت 16سالہ فریا کےنام سے ہوئی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، ابتدائی تحقیقات میں قتل کا شبہ ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
کراچی: 24 گھنٹوں میں 11 لاشیں برآمد
پولیس حکام نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بنگلے کا مالک ڈاکٹر ہے، اس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے خودکشی کی ہے، لڑکی تقریبا ایک سال سے اسی بنگلے میں ملازمت کررہی تھی۔
کراچی میں چند گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور دیگر واقعات میں 4 افراد جاں بحق
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ پراسرار ہے، تحقیقات کی جارہی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تحقیقات کے بعد ہی لڑکی کی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔
پولیس کا یہ بھی دعوی ہے کہ واقعے کے وقت ڈاکٹر اور اس کی فیملی گھر میں موجود نہیں تھی، وہ اپنی فیملی کے ہمراہ گھر سے باہر گئے ہوئے تھے،